سورة Al-Kafiroon ( The Disbelievers )

سورة Al-Kafiroon ( The Disbelievers ) - Urdu Najafi عدد الآيات 6

(اے رسول(ص)) آپ(ص) کہہ دیجئے اے کافرو۔
میں ان (بتوں) کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم عبادت کرتے ہو۔
اور نہ تم اس (اللہ) کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔
اور نہ میں ان (بتوں) کی عبادت کرنے والا ہوں جن کی تم عبادت کرتے ہو۔
اور نہ تم (اللہ) کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔
تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین۔
مشاركة الموضوع