سورة Az-Zalzalah ( The Earthquake )

سورة Az-Zalzalah ( The Earthquake ) - Urdu Ahmed Raza Khan عدد الآيات 8

جب زمین تھرتھرا دی جائے جیسا اس کا تھرتھرانا ٹھہرا ہے
اور زمین اپنے بوجھ باہر پھینک دے
اور آدمی کہے اسے کیا ہوا
اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی
اس لیے کہ تمہارے رب نے اسے حکم بھیجا
اس دن لوگ اپنے رب کی طرف پھریں گے کئی راہ ہوکر تاکہ اپنا کیا دکھائیں جائیں تو،
جو ایک ذرہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا،
اور جو ایک ذرہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا
مشاركة الموضوع