سورة At-Takathur ( The piling Up )

سورة At-Takathur ( The piling Up ) - Urdu Ahmed Raza Khan عدد الآيات 8

تمہیں غافل رکھا مال کی زیادہ طلبی نے
یہاں تک کہ تم نے قبروں کا منہ دیکھا
ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے
پھر ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے
ہاں ہاں اگر یقین کا جاننا جانتے تو مال کی محبت نہ رکھتے
بیشک ضرور جنہم کو دیکھو گے
پھر بیشک ضرور اسے یقینی دیکھنا دیکھو گے،
پھر بیشک ضرور اس دن تم سے نعمتوں کی پرسش ہوگی
مشاركة الموضوع