سورة Ash-Shams ( The Sun )

سورة Ash-Shams ( The Sun ) - Urdu Jawadi عدد الآيات 15

آفتاب اور اس کی روشنی کی قسم
اور چاند کی قسم جب وہ اس کے پیچھے چلے
اور دن کی قسم جب وہ روشنی بخشے
اور رات کی قسم جب وہ اسے ڈھانک لے
اور آسمان کی قسم اور جس نے اسے بنایا ہے
اور زمین کی قسم اور جس نے اسے بچھایا ہے
اور نفس کی قسم اور جس نے اسے درست کیاہے
پھر بدی اور تقویٰ کی ہدایت دی ہے
بے شک وہ کامیاب ہوگیا جس نے نفس کو پاکیزہ بنالیا
اور وہ نامراد ہوگیا جس نے اسے آلودہ کردیا ہے
ثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر رسول کی تذکیب کی
جب ان کا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا
تو خدا کے رسول نے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کی سیرابی کا خیال رکھنا
تو ان لوگوں نے اس کی تکذیب کی اور اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں تو خدا نے ان کے گناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کردیا اور انہیں بالکل برابر کردیا
اور اسے اس کے انجام کا کوئی خوف نہیں ہے
مشاركة الموضوع