سورة Al-Ghashiya ( The Overwhelming )

سورة Al-Ghashiya ( The Overwhelming ) - Urdu Jawadi عدد الآيات 26

کیا تمہیں ڈھانپ لینے والی قیامت کی بات معلوم ہے
اس دن بہت سے چہرے ذلیل اور رسوا ہوں گے
محنت کرنے والے تھکے ہوئے
دہکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے
انہیں کھولتے ہوئے پانی کے چشمہ سے سیراب کیا جائے گا
ان کے لئے کوئی کھانا سوائے خادار جھاڑی کے نہ ہوگا
جو نہ موٹائی پیدا کرسکے اور نہ بھوک کے کام آسکے
اور کچھ چہرے تر و تازہ ہوں گے
اپنی محنت و ریاضت سے خوش
جہاں کوئی لغو آواز نہ سنائی دے
وہاں اونچے اونچے تخت ہوں گے
اور اطراف میں رکھے ہوئے پیالے ہوں گے
اور قطار سے لگے ہوئے گاؤ تکیے ہوں گے
اور بچھی ہوئی بہترین مسندیں ہوں گی
کیا یہ لوگ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے ہیں کہ اسے کس طرح پیدا کیا گیا ہے
اور آسمان کو کس طرح بلند کیا گیا ہے
اور پہاڑ کو کس طرح نصب کیا گیا ہے
اور زمین کو کس طرح بچھایا گیا ہے
لہذا تم نصیحت کرتے رہو کہ تم صرف نصیحت کرنے والے ہو
تم ان پر مسلط اور ان کے ذمہ دار نہیں ہو
مگر جو منھ پھیر لے اور کافر ہوجائے
تو خدا اسے بہت بڑے عذاب میں مبتلا کرے گا
پھر ہماری ہی طرف ان سب کی بازگشت ہے
اور ہمارے ہی ذمہ ان سب کا حساب ہے
مشاركة الموضوع