سورة Al-A'la ( The Most High )

سورة Al-A'la ( The Most High ) - Urdu Jawadi عدد الآيات 19

اپنے بلند ترین رب کے نام کی تسبیح کرو
جس نے پیدا کیا ہے اور درست بنایا ہے
جس نے تقدیر معین کی ہے اور پھر ہدایت دی ہے
پھر اسے خشک کرکے سیاہ رنگ کا کوڑا بنادیاہے
ہم عنقریب تمہیں اس طرح پڑھائیں گے کہ بھول نہ سکوگے
مگر یہ کہ خدا ہی چاہے کہ وہ ہر ظاہر اور مخفی رہنے والی چیز کو جانتا ہے
اور ہم تم کو آسان راستہ کی توفیق دیں گے
لہذا لوگوں کوسمجھاؤ اگر سمجھانے کا فائدہ ہو
عنقریب خوف خدا رکھنے والا سمجھ جائے گا
اور بدبخت اس سے کنارہ کشی کرے گا
بے شک پاکیزہ رہنے والا کامیاب ہوگیا
جس نے اپنے رب کے نام کی تسبیح کی اور پھر نماز پڑھی
لیکن تم لوگ زندگانی دنیا کو مقدم رکھتے ہو
جب کہ آخرت بہتر اور ہمیشہ رہنے والی ہے
یہ بات تمام پہلے صحیفوں میں بھی موجود ہے
ابراہیم علیہ السّلام کے صحیفوں میں بھی اور موسٰی علیہ السّلام کے صحیفوں میں بھی
مشاركة الموضوع