Surah عادیات

Surah عادیات - اردو Aya count 11

ان گھوڑوں کی قسم جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں
پھر (پتھر پر) ٹاپ مار کر آگ جھاڑتے ہیں
پھر صبح کے وقت دھاوا کرتے ہیں
پھر اس وقت غبار اُڑاتے ہیں
پھر اس وقت دشمنوں کی جماعت میں جا گھستے ہیں
بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے
اوربے شک وہ اس بات پر خود شاہد ہے
اوربے شک وہ مال کی محبت میں بڑا سخت ہے
پس کیا وہ نہیں جانتا جب اکھاڑا جائے گا جو کچھ قبروں میں ہے
اورجو دلوں میں ہے وہ ظاہر کیا جائے گا
بے شک ان کا رب ان سے اس دن خوب خبردار ہو گا
Share